تخلص : 'راشد'
اصلی نام : اظہار راشد قادری
پیدائش :اکولہ, مہاراشٹر
اظہار راشد مہاراشٹر کے شہر آکولہ سے تعلق رکھنے والے شاعر اور پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں۔ ابتدائی تعلیم اردو میڈیم میں حاصل کی اور بعد ازاں سائنس، تعلیم اور قانون کے شعبوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ آکولہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں کریمنل و سول وکیل کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ شاعری سے شغف زمانۂ طالب علمی میں پیدا ہوا اور 2009 سے باقاعدہ مشاعروں میں شرکت کر رہے ہیں۔