Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Jafar Tahir's Photo'

جعفر طاہر

1917 - 1977 | پاکستان

جدید شاعروں میں شامل،اپنے ہیئتی تجربوں کے لئے معروف

جدید شاعروں میں شامل،اپنے ہیئتی تجربوں کے لئے معروف

جعفر طاہر کا تعارف

تخلص : 'جعفر'

اصلی نام : سید جعفر علی شاہ

پیدائش : 19 Mar 1917 | جھنگ, پنجاب

وفات : 25 May 1977

جعفر طاہر کا شمار ان شاعروں میں ہوتا ہے جنہوں نے غزل کو اس کے محدود روایتی دائرے سے نکال کر ایک تازہ تر تخلیقی اظہار کی صنف کے طور پر برتا ہے ۔ ان کی غزلیں اپنے موضوعات اور ڈکشن کے لحاظ سے ان کے ثروت مند تخلیقی تجربے کا پتہ دیتی ہیں ۔ جعفر طاہر کی پیدائش 19 مارچ 1917 کو جھنگ (پاکستان) کے ایک سادات گھرانے میں ہوئی ۔ ابتدائی تعلیم علاقائی اسکول میں حاصل کی ، پرائیویٹ طور بی اے کیا اور فوج میں بھرتی ہوگئے۔ 1966 میں فوج کی ملازمت سے سبکدوش ہونے کے بعد ریڈیو پاکستان راولپنڈٰی سے وابستگی اختیار کی۔ 

جعفر طاہر نے غزلوں کے علاوہ نظمیں بھی کہیں ساتھ ہی انہوں نے ایک نئی صنف ’کنیٹو‘ کو متعارف کرایا ۔ ان کے ’کنیٹو‘ کا پہلا مجموعہ ’ہفت کشور‘ کے نام سے شائع ہوا۔ اس مجموعے کے لئے انہیں آدم جی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔  25 مئی 1977 کو راولپنڈی میں انتقال ہوا۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے