جاوید بسام کی بچوں کی کہانیاں
چالاک چوہے کی سرگزشت
جنگل میں گھنے درختوں کے درمیان چھوٹے بڑے بےشمار ٹیلے تھے۔ ان پر جھاڑیاں اگ آئی تھیں۔ ان ٹیلوں پر کچھ دنوں سے ہلچل دکھائی دے رہی تھی۔ وہ جنگلی چوہوں کی ایک ٹولی تھی جو ان میں اپنے بل بنا رہی تھی۔ چند ہی دنوں میں انہوں نے تمام ٹیلوں کو کھود ڈالا ان میں
بلبل اداس ہے
سورج غروب ہوئے کچھ ہی دیر ہوئی تھی۔ افق پر نارنجی روشنی ابھی باقی تھی۔ آبادی سے دور خشک ہوتے تالاب میں مینڈک ٹرٹرا رہے تھے۔ جھینگر بھی وقفے وقفے سے اپنا راگ الاپتے اور چپ کر جاتے جیسے رات کے لئے اپنے آلات چیک کر رہے ہوں۔ قریب ہی ایک سوکھے درخت کی شاخ