جگر دھانوی کا اصل نام مصیطر ہے۔ 5 اپریل 2003ء کو گاؤں دھانوا، ضلع سہارنپور، اتر پردیش میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی دینی تعلیم گاؤں کے ایک مدرسے سے حاصل کی اور وہیں حفظِ قرآن مکمل کیا۔اس کے بعد شوبھت یونیورسٹی، گنگوہ، سہارنپور سے بی اے اور ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی۔ مدرسے میں تعلیم کے دوران ہی اردو شاعری سے شغف پیدا ہوا، جو وقت کے ساتھ باقاعدہ شعری ذوق میں تبدیل ہو گیا۔ ادبی دنیا میں جگر دھانوی کے نام سے شناخت رکھتے ہیں۔