Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
noImage

خضر تمیمی

1919 - 1974 | چنیوٹ, پاکستان

خضر تمیمی کا تعارف

تخلص : 'خضر تمیمی'

اصلی نام : میاں مولا بخش

پیدائش :چنیوٹ, پنجاب

وفات : 28 Jan 1974 | چنیوٹ, پنجاب

خضرؔ تمیمی پیدائش 1919 میں چنیوٹ ضلع جھنگ میں پیدا ہوئے۔ وہیں ابتدائی تعلیم حاصل کی پھر لاہور آکر اسلامیہ کالج سے ایم۔ اے اور لا کالج سے ایل۔ ایل۔ بی کی ڈگری لی۔ اس کے بعد کئی روز ناموں مثلاً احرار (1929) جمہور (1930) حریت اور ہفتہ وار جہاں نما اور ماہنامہ خیالستان میں کام کیا۔ طبیعت مزاح کی طرف زیادہ مائل تھی۔ شیرازہ اور نمکدان وغیرہ مزاحیہ پرچوں میں آپ کی اکثر تحریفات شائع ہو کر مقبول عام کی سند حاصل کر چکی ہیں۔ نثر میں آب حیات کی پیروڈی خاص طور پر قابل تعریف ہے۔ آپ کی ادبی سرگرمیوں کی وجہ سے حکومت پنجاب کے محکمہ دیہات سدھار پنچایت نے آپ کو اپنا تعلیمی افسر مقرر کیا۔ اس سلسلے میں آپ پنجاب کے گاؤں گاؤں پھرے۔ جگہ جگہ تبلیغ کی اور دیہاتوں کے مسائل کا گہرا مطالعہ کیا۔ ساتھ ہی محکمہ کے ترجمان اخبار پنچایت بھی مرتب کرتے رہے۔ آپ قلندر کے قلمی نام سے نوائے وقت میں بھی مضامین لکھتے رہے۔ کچھ عرصہ لا کالج لاہور میں لیکچرار بھی رہے۔ بعد میں وکالت کرتے تھے۔ اچھے قانون دانوں میں شمار ہوتے تھے۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے