Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Khushboo Parveen's Photo'

خوشبو پروین

1993 | بھاگلپور, انڈیا

خوشبو پروین کا تعارف

تخلص : 'خوشبو'

اصلی نام : خوشبو پروین قریشی

پیدائش : 30 Nov 1993 | منگیر, بہار

ڈاکٹر خوشبو پروین اردو کی نوجوان شاعرہ، رباعی نگار، محققہ اور نقاد ہیں۔ ان کا اصل نام خوشبو پروین ہے۔ 30 نومبر 1993 کو مونگیر، بہار میں محمد نظام الدین قریشی اور روشن خاتون کے یہاں پیدا ہوئیں۔ ابتدائی تعلیم کے بعد دہلی یونیورسٹی سے بی اے (اردو آنرس) اور ایم اے اردو (گولڈ میڈلسٹ) کی ڈگری حاصل کی اور اس کے بعد یونیورسٹی آف حیدرآباد سے ایم فل مکمل کیا، 2020 میں یو جی سی نیٹ کامیاب کیا، اور یونیورسٹی آف دہلی سے "اردو رباعی: فن اور امکانات" کے موضوع پر پی ایچ ڈی کی۔

شاعری اور تحقیق دونوں میدانوں میں سرگرم ڈاکٹر خوشبو پروین کی ادبی شناخت بالخصوص رباعی نگاری سے وابستہ ہے۔ ان کا پہلا شعری مجموعہ "خوشبو کی آواز" (رباعیات، 2018)، دوسرا مجموعہ "جانِ شوریدہ" (غزلیں، 2023) اور تنقیدی کتاب "بیانِ رباعی" (2024) شائع ہو چکی ہیں۔ انہیں سبھدرہ کماری چوہان ایوارڈ، مولانا اسمعیل میرٹھی ایوارڈ اور گلوبل ایسوسی ایشن، اٹلی کا ٹیلینٹیڈ ایوارڈ بھی حاصل ہو چکا ہے۔ ان کا قیام نئی دہلی میں ہے اور وہ تدریس، تحقیق اور ادبی سرگرمیوں سے وابستہ ہیں۔

موضوعات

Recitation

بولیے