Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Mahnaz Anjum's Photo'

معاصر اردو ادب کی ممتاز شاعرہ، محقق اور ماہرِ تعلیم، اردو نظم پر اپنے اہم تحقیقی کام، نصابی و تدریسی خدمات اور فکر انگیز شاعری کے لیے معروف

معاصر اردو ادب کی ممتاز شاعرہ، محقق اور ماہرِ تعلیم، اردو نظم پر اپنے اہم تحقیقی کام، نصابی و تدریسی خدمات اور فکر انگیز شاعری کے لیے معروف

مہناز انجم کا تعارف

پیدائش : 15 Mar 1977 | چکوال, پنجاب

ڈاکٹر مہناز انجم معاصر اردو ادب کی شاعرہ، محقق اور ماہرِ تعلیم ہیں۔ ان کا تعلق ضلع چکوال، پنجاب سے ہے جبکہ گزشتہ پندرہ برس سے اسلام آباد میں مقیم ہیں۔ تدریس اور تربیتِ اساتذہ کے شعبے سے ان کی وابستگی تین دہائیوں پر محیط ہے۔ وہ فضائیہ کالج کلر کہار میں اردو کی لیکچرر رہ چکی ہیں اور 2011ء سے پنجاب ایجوکیشن کریکولم، ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی (PECTAA) میں تدریس، تربیتِ اساتذہ اور نصابی سرگرمیوں سے وابستہ ہیں۔ اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت کے لیے متعدد ٹیچر گائیڈز اور درسی مواد کی تیاری میں حصہ لے چکی ہیں۔ برٹش کونسل پاکستان اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے ساتھ بطور ٹرینر اور تعلیمی نمائندہ بھی خدمات انجام دیتی رہی ہیں۔

انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے اردو کیا اور 2020ء میں منہاج یونیورسٹی لاہور سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ ان کا تحقیقی مقالہ ’’پاکستان اور بھارت میں اردو نظم کا ارتقا: ایک تقابلی مطالعہ‘‘ اردو نظم کی روایت، فکری جہات اور فنی ارتقا پر ایک اہم تحقیقی کام شمار ہوتا ہے۔

ان کا ادبی سفر 2001ء میں راولپنڈی کے ادبی جریدے ’’آفاق‘‘ سے شروع ہوا۔ بعد ازاں ان کا کلام اور تنقیدی مضامین مختلف معتبر ادبی جرائد میں شائع ہوتے رہے۔ شاعری اور تحقیق دونوں میدانوں میں ان کی شناخت مستحکم ہے۔ ان کی مطبوعات میں ’’آوازِ خزانہ‘‘ (جلد چہارم) 2022، ’’پاکستان اور بھارت میں اردو نظم کا ارتقا‘‘ 2023، ’’خزاں کا آدمی‘‘ (مرتبہ) 2024، ’’ریشمی خوابوں کی نیلی راکھ‘‘ (نظمیں) 2024، ’’کاوش گر محمود‘‘ 2024 شامل ہیں۔

ان کی زیرِ طبع کتب میں ’’جدید اردو نظم‘‘ (منتخب نظم نگاروں کا تحقیقی مطالعہ) اور غزلوں کا مجموعہ ’’نجمِ خوش تاب‘‘ شامل ہیں۔

ڈاکٹر مہناز انجم کی شاعری میں عصری شعور، انسانی تجربے کی تہہ داری، نسائی احساس اور علامتی و استعاراتی اظہار نمایاں ہے۔ وہ 2025ء میں حلقۂ اربابِ ذوق اسلام آباد کی مجلسِ عاملہ کی رکن بھی رہ چکی ہیں۔

موضوعات

Recitation

بولیے