محشر عابدی کے افسانے
شادی کی رات
(۱) وہ رو رہی تھی، اس کا دل رو رہا تھا۔ اس کی آنکھیں اشک آلود تھیں اور اس کی ساری دنیائے مستقبل، معلوم ہو رہا تھا کہ مصروفِ گریہ ہے۔ وہ دلہن بنی ہوئی تھی لیکن غمگین تھی۔ وہ لباس عروسی میں ملبوس تھی لیکن اس پوشاک سے اسے الجھن ہو رہی تھی۔ اس کے تنِ سیمیں
ستی
ابانی اور سریندر دو وفادار دوست تھے۔ وہ ایک ہی گاؤں کے رہنے والے تھے اور بچپن کی بے فکری کا زمانہ یک جابسر کرنے کے بعد ایک ہی مدرسے اور پھر ایک ہی کالج میں داخل ہوئے تھے۔ لیکن اب وہ ایک دوسرے سے جدا ہوگئے تھے اس لیے کہ تلاش معاش نے انھیں جداہونے پر مجبور