Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Maqsood khan Alig's Photo'

مقصود خان علیگ

1991 | دلی, انڈیا

مقصود خان علیگ کا تعارف

تخلص : 'مقصود'

اصلی نام : مقصود خان

پیدائش : 07 Dec 1991 | سیتا پور, اتر پردیش

مقصود خاں علیگ 7 دسمبر 1991 کو ضلع سیتاپور (اتر پردیش) میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم کے بعد کانپور یونیورسٹی سے بی اے اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔ اس وقت جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی سے پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔ ان کا تحقیقی موضوع معروف نقاد و شاعر عمیق حنفی کی شاعری ہے۔

مقصود خاں علیگ نے غزل، قطعہ، معرّیٰ نظم اور دیگر شعری اصناف میں طبع آزمائی کی ہے۔ بچوں کے لیے بھی متعدد نظمیں تخلیق کی ہیں ۔ ان کا پہلا شعری مجموعہ "گلشنِ قطعات" کے عنوان سے شائع ہو چکا ہے۔ تحقیق و تنقید سے شغف رکھنے والے مقصود خاں علیگ نئی نسل کے ابھرتے ہوئے شاعر اور محقق ہیں۔

موضوعات

Recitation

بولیے