Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
noImage

مسعود سعد سلمان

1046 - 1124 | لاہور, پاکستان

مسعود سعد سلمان کا تعارف

مسعود سعد سلمان فارسی زبان کا نہایت ہی اہم شاعر ہے جو غزنویوں کے یہاں ہی معمور تھا اور لاہور میں کسی عہدے پر فائز تھا۔ اپنی حبسیات کی وجہ سے شہرت رکھتا ہے۔ اس مظلوم شاعر نے تقریبا اپنی عمر کے اٹھارہ برس زندان میں گزارے۔ دہک، نای، سو اور مرنجان جیسے قیدخانوں اور جیلوں میں اس نے اپنی عمر کا قیمتی وقت گزارا اور یہیں پر اس نے اپنے وہ مشہور حبسیات کہے جن کی وجہ سے اسے آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔ اس کی ایک نمایاں خصوصیت یہ بھی ہے کہ ہندوستانی زبان میں شعر کہنے والا یہ پہلا صاحب دیوان شاعر ہے اگرچہ اس کا دیوان ہندوی زمانے کی اتھل پتھل کی وجہ سے اب ہمارے درمیان نہیں پایا جاتا مگر معاصر تذکرہ نگاروں نے بہت ہی واضح انداز میں اس کے دیوان ہندی کا تذکرہ کیا ہے۔ 

Recitation

بولیے