مہر علی موجودہ شعری منظرنامے کے نمائندہ نوجوان شعرا میں شمار کیے جاتے ہیں۔ ان کا تعلق ساہیوال، پنجاب (پاکستان) سے ہے۔ وہ غزل اور نظم دونوں اصناف میں طبع آزمائی کرتے ہیں۔ انگریزی زبان و ادب کے طالب علم ہونے کے ساتھ ساتھ وہ شاعری کے علاوہ مضامین اور تراجم کے شعبے سے بھی وابستہ ہیں۔ ان کا کلام پاکستان اور بھارت کے معروف ادبی جرائد میں شائع ہوتا رہتا ہے۔