مرزا عظیم بیگ چغتائی کے مضامین
میں افسانہ کیسے لکھتا ہوں؟
میں افسانہ ایسے لکھتا ہوں کہ غالباً آپ یقین نہ کریں گے۔ ایک ذرا سی بات ہے جس پر غور کریں تو میری افسانہ نویسی کی حقیقت آشکار ہو جائے گی۔ میں افسانہ عموماً اس طرح لکھتا ہوں کہ کوئی دلچسپ بات کسی سے سنی، کوئی مزے دار واقعہ یا حادثہ کسی پر گزرا، یا خود