میثاق الرحمن عظیم 2 نومبر 2003 آسنسول، مغربی بنگال، بھارت میں پیدا ہوئے۔ وہ اردو ادب کے ایک نوعمر شاعر ہیں اور اس وقت ایم۔اے اردو کے طالبِ علم ہیں۔ علمی و ادبی سرگرمیوں میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور گزشتہ چند برسوں سے شعر و سخن کی تخلیق میں مصروف ہیں۔ اردو زبان و ادب کے مطالعے اور تخلیقی ریاضت کے ذریعے اپنی ادبی شناخت مستحکم کرنے کی کوشش میں ہیں۔