Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Haseen Hassan Nadwi's Photo'

حسین حسان ندوی

1907 - 1974 | دلی, انڈیا

بچوں کے معروف ادیب اور رسالہ پیام تعلیم کے مدیر

بچوں کے معروف ادیب اور رسالہ پیام تعلیم کے مدیر

حسین حسان ندوی کا تعارف

اصلی نام : محمد حسین حسان

پیدائش :پیلی بھیت, اتر پردیش

وفات : 13 Jul 1974 | دلی, انڈیا

شناخت: بچوں کے معروف ادیب اور رسالہ پیام تعلیم کے مدیر

محمد حسین حسان ندوی جامعی، جو ادبی دنیا میں حسین حسان کے نام سے معروف ہیں، 1907ء میں پیلی بھیت میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم گھر پر حاصل کی جہاں اردو اور فارسی پڑھی، بعد ازاں بریلی کے مدرسے میں عربی کی تعلیم حاصل کی اور پھر دارالعلوم ندوۃ العلماء سے عربی کی تکمیل کی۔ 1927ء میں جامعہ ملیہ اسلامیہ سے وابستہ ہوئے اور وہاں جدید تعلیم خصوصاً انگریزی کی تحصیل شروع کی۔

1930ء–31ء کی کانگریس تحریک میں سرگرم شرکت کے باعث ان کا تعلیمی سلسلہ عارضی طور پر منقطع ہو گیا۔ اسی زمانے میں جب دہلی کانگریس نے اردو، انگریزی اور ہندی میں کانگریس بلیٹن جاری کرنے کا منصوبہ بنایا تو اردو بلیٹن کے انچارج شفیق الرحمن قدوائی کے معاون کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ یہ سلسلہ تقریباً ایک سال جاری رہا، جس کے بعد انہیں قید و بند کی صعوبت بھی برداشت کرنا پڑی۔

رہائی کے بعد ان کا تقرر مکتبہ جامعہ میں بطور لٹریری اسسٹنٹ ہوا، جہاں جلد ہی معروف بچوں کا رسالہ پیامِ تعلیم ان کے سپرد کر دیا گیا۔ بعد ازاں وہ اس کے مدیر مقرر ہوئے اور برسوں تک نہایت محنت، بصیرت اور ادبی ذوق کے ساتھ اس رسالے کی ادارت کرتے رہے۔ ان کے دور میں پیامِ تعلیم اردو ادبِ اطفال کا ایک معیاری اور مؤثر رسالہ بن گیا۔

حسین حسان بچوں کے ممتاز کہانی کار بھی تھے۔ ان کی مشہور تصانیف میں 'دنیا کے بچے'، چھوٹا چمو، ننھا پپی، ناموران اسلام، میر تقی میر، میر انیس (بچوں کے لیے) سرکس، شرارت، برف کا گھر، بہادر سیاح اور پیامِ تعلیم کی کہانی وغیرہ  شامل ہیں۔ مؤخر الذکر میں انہوں نے رسالہ پیامِ تعلیم کی ابتدا اور ارتقا کی پوری داستان نہایت دلچسپ انداز میں قلم بند کی۔

ان کے دورِ ادارت میں پیامِ تعلیم کے متعدد خصوصی شمارے شائع ہوئے جن میں 1938ء کا سالگرہ نمبر اور 1946ء کا جوبلی نمبر خاص طور پر قابلِ ذکر ہیں۔ ان کی ادبی و ادارتی خدمات کے اعتراف میں پیامِ تعلیم نے نومبر 1974ء کا شمارہ "حسین حسان نمبر" کے عنوان سے شائع کیا۔

وفات: 13 جولائی 1974ء کو انتقال ہوا۔

Recitation

بولیے