محمد اویس تخلص ماہی، 11 ستمبر 2001ء کو پاکستان کے شہر لائل پور میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم ایک مقامی نجی اسکول سے حاصل کی بعد ازاں قریبی مدرسے میں حفظِ قرآن کی تکمیل کی اور دارالعلوم نوریہ رضویہ سے درسِ نظامی کی سند حاصل کی۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد سے اردو میں بی ایس کیا۔ فی الوقت تعلیمی اور تدریسی سلسلہ جاری ہے۔