Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مقدس ملک کا تعارف

پیدائش :سرگودھا, پنجاب

خوبصورت  لب و لہجے کی شاعرہ مقدس ملک نوجوان خواتین شاعرات میں ایک بہترین اضافہ ہیں۔ آپ کی شاعری میں پختگی اور تلخی دونوں موجود ہیں، آپ نہ صرف  یہ کہ عشق و محبت جیسے موضوع پر لکھتی ہیں بلکہ معاشرے کی ناہمواریوں کو بھی نوک قلم پر لاتے ہوئے صفحۂ قرطاس پر اتارتی ہیں۔

مقدس ملک سرگودھا میں پیدا ہوئیں اور سرگودھا میں ہی رہائش پذیر ہیں، آپ کی تعلیم ایف اے تک ہے۔ آپ نے باقاعدہ شاعری کا آغاز 2017 سے سوشل میڈیا کے ذریعے کیا، شاعری میں پسندیدہ صنف کے متعلق آپ کا کہنا ہے کہ، شاعری کی صنف کا جہاں تک تعلق ہے تو میری نظر میں تو شاعری احساس کا نام ہے اور احساس جس رنگ میں بھی ہو وہ خوبصورت ہے۔ آپ کے پسندیدہ شعرا میں غالب، فیض، محسن نقوی اور ناصر کاظمی وغیرہ شامل ہیں۔ مقدس ملک کا شعری لہجہ معاصر شعری لہجوں سے مختلف ہے۔ زندگی کے کیف و کم کو شعری پیکر میں ڈھال کر اس طرح پیش کرنا کہ ایک منظر تشکیل پاکر سانس لینے لگے، ان کا نمایاں وصف ہے۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے