Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Naseem Amrohvi's Photo'

نسیم امروہوی

1908 - 1987 | کراچی, پاکستان

نسیم امروہوی کا تعارف

تخلص : 'نسیم'

اصلی نام : سید قائم رضا

پیدائش : 24 Aug 1908 | امروہہ, اتر پردیش

وفات : 28 Feb 1987 | کراچی, سندھ

نسیم امروہوی
نام سید قائم رضا، تخلص نسیم۔۲۴؍اگست ۱۹۰۸ء کو امروہہ میں پیدا ہوئے۔ الہ آباد بورڈ اور پنجاب یونیورسٹی سے منشی ، کامل ، مولوی، عالم، فاضل ادب (مع انگریزی) فاضل فقہ اور نوراللہ فاضل کی اسناد حاصل کیں۔ شروع میں انھوں نے قائم تخلص رکھا۔ ۱۹۲۳ء میں نسیم تخلص اختیار کیا۔ ہندوستان سے ہجرت کرکے ۱۵؍مئی ۱۹۵۰ء کو لاہور آگئے۔ اردو کی سب سے بڑی لغت کی تعمیر وتشکیل کے سلسلے میں اپریل ۱۹۶۱ء سے ترقی اردو بورڈ کراچی سے ان کا تعلق قائم ہوا۔ یہاں انھوں نے ۱۸برس تک اردو لغت کی تحقیق وتدوین میں کام کیا۔ یکم ستمبر۱۹۷۹ء کو اس ادارے سے ریٹائر ہوگئے ۔ اس کے بعدانھوں نے کراچی کی سکونت ترک کرکے کوٹ ڈیجی(سندھ) کا رخ کیا۔ انھوں نے تمام صنف سخن میں طبع آزمائی کی ، لیکن ان کا اصل میدان مرثیہ ہے ۔ وہ سو سے زیادہ مرثیے کہہ چکے ہیں۔ انھوں نے متعدد علمی وادبی کتابیں تصنیف کیں۔ ۲۸؍فروری ۱۹۸۷ء کو کراچی میں انتقال کرگئے ۔ آپ کی تصانیف کے نام یہ ہیں: ’روح انقلاب‘، ’ساز حریت‘، ’برق وباراں‘(طویل مسدس)، ’نسیم اردو‘، ’نسیم اللغات‘، ’رئیس اللغات‘، ’مراثی نسیم‘(حصہ اول ،دوم، سوم) ، ’تاریخ خیر پور‘، ’فرہنگ اقبال‘(اردو)، ’فرہنگ اقبال‘(فارسی)۔

بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد اول)،محمد شمس الحق،صفحہ:410

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے