ناصر مصباحی کا تعارف
محمد ناصر حسین، المعروف ناصر مصباحی، نئی نسل کے نمایاں شاعروں میں شمار ہوتے ہیں۔ وہ شاعر ہونے کے ساتھ ایک اسلامی اسکالر اور مفسرِ قرآن بھی ہیں۔ 1996 میں قصبہ ساہو (ضلع دربھنگہ، بہار) میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم مدرسے میں حاصل کی اور جامعہ اشرفیہ مبارک پور سے 2017 میں دستارِ فضیلت حاصل کی۔ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی سے بی اے اور سینٹرل یونیورسٹی آف حیدرآباد سے ایم اے اردو کی تکمیل کے بعد جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی میں تحقیقی سرگرمیوں سے وابستہ ہیں۔ کم عمری سے شاعری کا آغاز کیا اور مشاعروں میں اپنی شناخت قائم کی۔ ان کے شعری مجموعوں میں 'تحدیثِ نعمت' (2017) اور 'خواب کے نام' (2024) شامل ہیں۔