Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Nasriin Syed's Photo'

نسرین سید

1963 | کناڈا

شاعرہ اورغالب اکیڈیمی آف کینیڈا کی منتظم

شاعرہ اورغالب اکیڈیمی آف کینیڈا کی منتظم

نسرین سید کا تعارف

تخلص : 'نسرین سید'

اصلی نام : نسرین سید

پیدائش :فیصل آباد, پنجاب

پاکستان سے گریجوایشین کی اور کمپیوٹر کی اعلی تعلیم حاصل کی چند سال ریاض ، سعودی عرب میں گزارے۔ پچھلے تیس سال سے کینیڈا میں مقیم ہیں۔ چھ شعری مجموعے اور ان کا انتخاب منظرِ عام پر آ چکا ہے۔ شاعری میں غزل پسندیدہ صنفِ سخن ہے۔  چھ کتب کے نام ’’ ترے خیال کی خوشبو، ترنگ ، دھنک ، دل دریا ، محرابِ نُور ، ملہار  ہیں۔  ان کتب کا انتخاب  ’’ پھر عشق جبوں ٹھہرا ‘‘ کے نام سے چھپ چکا ہے ۔۔ کینیڈا میں ادبی سرگرمیوں میں بہت فعال ہیں۔  غالب اکیڈیمی آف کینیڈا کی منتظم ہیں جس کے زیرِ اہتمام مشاعرے اور دیگر ادبی پروگرام منعقد کراتی رہتی ہیں۔  ان کی غزلیات کو معتبر گائیک گا چکے ہیں ۔  خود بھی موسیقی سے خاص دلچسپی رکھتی ہیں۔ 

Recitation

بولیے