پرویندر انوراگی کا تعارف
پرویندر انوراگی 13 اگست 2002 کو ضلع مہوبا، اتر پردیش میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم اتر پردیش اور مدھیہ پردیش میں حاصل کی۔ بعد ازاں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (این آئی ٹی)، راؤرکیلا، اڈیشہ سے انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی۔ پیشے کے اعتبار سے سافٹ ویئر انجینئر ہیں۔
شاعری سے شغف کا آغاز زمانۂ طالب علمی میں ہوا، جب اپنے ایک استاد کو اشعار پڑھتے سنا۔ اس کے بعد شعر و ادب کے مطالعے کی طرف متوجہ ہوئے، مختلف شعرا کے کلام سے استفادہ کیا اور عروض کے اصول سیکھے۔ ان کی شاعری فکر و احساس کی ترجمان ہے، اور وہ ادب و شاعری کو اپنی زندگی اور مستقبل کا ایک اہم حصہ تصور کرتے ہیں۔