تخلص : 'پریمودا الحان'
اصلی نام : پریمودا سنگھ
پیدائش :دلی
پریمودا سنگھ 1991 میں دہلی میں پیدا ہوئیں اور بایوٹیکنالوجی میں ماسٹرز کیا، پھر اس کے بعد انگریزی ادب میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی اور اس وقت آکاشوادی بیکانیر میں کمپئر، فری لانس اینکر، ٹیوٹر، اور کانٹینٹ رائٹر ہیں۔ پریمودا سنگھ موجودہ شاعری کی وہ آواز ہیں جو ایوانِ شعر و ادب میں بڑی تندی اور شدت سے گونج رہی ہے۔ ان کی شاعری میں روایت اور جدت کا حسین امتزاج دیکھنے کو ملتا ہے۔ وہ شاعری میں وسعتِ خیال کے ساتھ ساتھ لفظ کی سختی اور ترکیب سازی کا خاص خیال رکھتی ہیں، جس سے شعر کی انسانی فضا اور لفظی فضا دونوں قائم رہتی ہیں اور یہی فضا قارئینِ شعر و سخن کو اپنا گرویدہ بنا لیتی ہے