Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Qamar Siddiqui's Photo'

قمر صدیقی

1945 | فتح پور, انڈیا

معروف شاعر، مختلف معتبر ادبی رسائل میں شائع ہوئے اور ادبی خدمات کے اعتراف میں متعدد اعزازات سے نوازاگئے

معروف شاعر، مختلف معتبر ادبی رسائل میں شائع ہوئے اور ادبی خدمات کے اعتراف میں متعدد اعزازات سے نوازاگئے

قمر صدیقی کا تعارف

اصلی نام : شمس الحق صدیقی

پیدائش : 04 Jun 1945 | فتح پور, اتر پردیش

شمس الحق صدیقی، قلمی نام قمرؔ صدیقی، 4 جون 1945 کو ضلع فتح پور (یوپی) میں پیدا ہوئے۔ شاعری کا آغاز انہوں نے 1963 میں کیا۔ اسی برس ان کی پہلی غزل کہی گئی اور مختلف ادبی رسائل میں اشاعت کا سلسلہ شروع ہوا۔ قمرؔ صدیقی کی غزلوں میں فکری گہرائی اور عصری شعور کے ساتھ ساتھ جمالیاتی نزاکت بھی نمایاں ہے۔
ان کے کلام کو برصغیر اور بیرونِ ملک کے اہم رسائل و جرائد میں شائع کیا گیا، جن میں سب رس (حیدرآباد)، نگار (کراچی)، شب خون (الہ آباد)، بیسویں صدی (دہلی)، منشور (کراچی)، نیا دور (لکھنؤ)، استعارہ (دہلی)، جمالستان (دہلی)، ڈائجسٹ ہدی (دہلی)، صبح نو (پٹنہ)، مزاج (بھوپال)، بقلم خود (کراچی)، شاعری (کراچی)، شاخسار (کٹک)، سفیر اردو (لندن)، شاعر (ممبئی)، انیس ادب (دہلی)، نگینہ (سرینگر)، آدرش ہندی (کولکتہ) اور متعدد دیگر رسائل شامل ہیں۔
 قمرؔ صدیقی کو ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں کئی اعزازات سے نوازا گیا ہے، جن میں رویندر ناتھ ٹیگور لیکھک ایوارڈ، ماجد ادبی ایوارڈ، ملک محمد جائسی ایوارڈ اور جنوں ادبی ایوارڈ خصوصی طور پر قابلِ ذکر ہیں۔

موضوعات

Recitation

بولیے