رئیسہ یونس شیخ، قلمی نام خمار آرزو سے ادبی دنیا میں سرگرم ہیں۔ 6 اگست کو جلگاؤں میں پیدا ہوئیں اور ممبئی میں سکونت پذیر ہیں۔ انہوں نے بی اے تک تعلیم حاصل کی ہے اور بزمِ اربابِ سخن، ناسک کی صدر ہیں۔ ان کی تصانیف میں ”خوشبو میرے زخموں کی“ (2013)، ”خواب جاگتی آنکھوں کے“ (2015)، ”سارے ورق تمہارے“ (2017)، ”متاعِ جاں ہے تو“ (2019) اور ”داستانِ سفر مختصر“ (2023) شامل ہیں۔