ضلع ہوشیار پور پنجاب کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے۔ بی اے کے بعد
آئی۔ پی۔ ایس کا امتحان پاس کیا۔ محکمۂ پولیس کے مختلف اعلی عہدوں پر فائز رہے، اس
کے بعد شملہ میں ڈی آئی جی پولیس رہے۔ اوج صاحب نے جو کچھ لکھا۔ سادگی و پرکاری،
گہرائی و گیرائی میں اُن کا کلام ضرب المثل ہو سکتا ہے۔ اردو ادب سے اُن کی دلچسپی
قابلِ قدر ہے۔