جناب رام پرشاد شاردا صاحب بسملؔ
جناب رام پرشاد شاردا صاحب بسملؔ ضلع ہوشیار پور (پنجاب) کے باشندے ہیں۔ 15اپریل 1914ء میں ایک برہمن خاندان میں پیدا ہوئے۔ اردو شعر و سخن سے بچپن سے ہی دل چسپی تھی ۔ یہ زمانہ مرحوم رام پرشاد بسملؔ کی شاعری سے بہت متاثر تھا۔ چنانچہ احباب نے مرحوم کے نام کی نسبت سے موصوف کو بھی بسملؔ کا تخلص دے دیا ۔