Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Rasheed Hasrat's Photo'

رشید حسرت

1962 | کوئٹہ, پاکستان

شاعر اور عروض داں

شاعر اور عروض داں

رشید حسرت کے اشعار

اسے ہم نے سمندر پار بھیجا تو کمانے کو

پرائے دیس میں جانے ہمارا لعل کیسا ہے

رشیدؔ پیڑ کے سائے سے سکھ کی تھی امید

یہ کیا کہ بیٹا بھی گھر میں کمائی دیتا نہیں

سب یزیدوں نے یہاں مل کر کیا ہے فیصلہ

کربلا ترسے گا پھر اک بوند پانی کے لیے

بھوک آنکھوں میں نمی بن کے چمک جاتی ہے

بچے بھوکے مرے دہقان کے سو جاتے ہیں

بک رہا ہو جب سر بازار لوگوں کا ضمیر

ایسے لمحے وقعت اہل ہنر دیکھے گا کون

Recitation

بولیے