تخلص : 'رشید'
اصلی نام : سردار رشید احمد
پیدائش : 13 Dec 1930 | کوٹ قیصرانی
وفات : 21 Jun 2010
13؍دسمبر 1930ء کو تونسہ شریف کے علاقے کوٹ قیصرانی میں پیدا ھوئے۔ آپ نے ابتدائی تعلیم کوٹ قیصرانی میں ھی حاصل کی۔ آپ نے پاکستان کی فضائیہ میں بھی خدمات انجام دیں۔ اسی کے عشرے کے اوائل میں اپنے اسلام آباد کے قیام میں راولپنڈی اسلام آباد کے بڑے بڑے مشاعروں میں شرکت کی جہاں انکے ہمعصروں میں جمیل ملک، احمد شمیم، احمد ظفر، سید فیضی اور ایسے ہی مستند شعر گو شامل تھے۔ رشید قیصرانی سات شعری مجموعوں کے خالق تھے تاہم اس ادبی تجارت اور بے بصر عہد کی چیرہ دستیوں کی وجہ سے بہت عرصہ گوشہ نشینی کا شکار رھے۔