تخلص : 'رشکی عظیم آبادی'
اصلی نام : نواب سید محمد حسن خاں بہادر
پیدائش :عظیم آباد, بہار
وفات : بہار
نواب سید محمد حسن خاں بہادر "رشکی" عظیم آبادی
1760-1821
پسرخورد نواب سید خادم حسین خاں بہادر "خادم" عظیم آبادی، نواب حاجی سید احمد علی خاں بہادر "قیامت" والیِ عظیم آبادی کے پوتے تھے، بڑے بھائ نواب سید محمد علی خاں "حیرتی" کا شمار شہرکے معروف ترین شعرا میں ہوتا تھا۔ پہلے اپنے والد ماجد سے مشورہ سخن کیا، ان کے انتقال کے بعد شیخ وجیح الدین "عشقی" کی شاگردی اختیار کی۔
اس زمانہ میں کہ جب اردو سرزمین ہند میں پروان چڑھ رہی تھی تب انہوں نے ریختہ میں روانی اور سلاست کے جوہر دکھائے، اسکے علاوہ فن انشاء پر بہ زبان فارسی چند رسالے بھی لکھے۔
رشکی عظیم آباد میں بیمار پڑے اور آب و ہوا کی تبدیلی کے لیے حسین آباد گئے لیکن حیات نے وفا نہ کی۔ حسین آباد پہنچنے کے چار دن بعد انتقال کیا، اور وہیں دفن ہوئے۔