Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Rauf Khalish's Photo'

رؤف خلش

1941 - 2020 | حیدر آباد, انڈیا

رؤف خلش کے اشعار

16
Favorite

باعتبار

بکھرتے خوابوں سے تعبیر کے دھندلکوں تک

مہاجرت نے کچوکے بہت لگائے ہیں

جس تناظر میں بھی دیکھو خوش جمالوں کو خلشؔ

زاویہ بگڑا نظر کا سارے بگڑے زاویہ

ویسے تو دیکھنے میں جاذب نظر ہیں نقشے

کچھ تو خلشؔ کمی ہے اونچی عمارتوں میں

زخموں کو پھول کر دے تنہائیوں کو مرہم

سو قربتوں پہ بھاری ہجرت کا ایک موسم

اترو خود اپنی ذات کی گہرائی میں خلشؔ

ابھرے جو اپنے آپ کو پانے کی آرزو

غم کی دھوپ اترتے ہی کیوں پگھلنے لگتی ہے

یاد کے گھروندے میں موم کی بنی کھڑکی

جذب کر کے رکھ لینا دستکیں ہتھیلی میں

جب سے میں سفر میں ہوں ہم سفر ہیں دروازے

اترو خود اپنی ذات کی گہرائی میں خلشؔ

ابھرے جو اپنے آپ کو پانے کی آرزو

گزرتے وقت کے آثار کون چھوڑ گیا

زمانے ٹل گئے لیکن اٹل رہے ہیں ستون

کہیں ہجوم میں تنہائی مل گئی تھی مجھے

میں رو دیا تری یادوں سے گفتگو کر کے

تیری گفتار خلش اور قرینہ مانگے

بول میٹھے سہی لہجے میں ذرا تلخی ہے

اک جنگ تھی وہ گرمئ گفتار نہیں تھی

دونوں کی انا مٹنے کو تیار نہیں تھی

Recitation

بولیے