صدام غنی کا تعارف
صدام غنی (پیدائش: 16 فروری 1991ء، براہیم پور، ضلع سارن، بہار) اردو کے ابھرتے ہوئے شاعر اور نثر نگار ہیں۔ انہوں نے ایم۔اے (اردو) کی تعلیم حاصل کی اور اس وقت جمشیدپور (جھارکھنڈ) میں ہوٹل کرسٹل اسٹوڈیو میں بطور جنرل مینیجر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ صدام غنی معروف شاعر گوہرؔ عزیز کے شاگرد ہیں اور ادبی ادارہ ’’دبستانِ جمشیدپور‘‘ کے بانی رکن اور نائب صدر بھی ہیں۔ شاعری اور نثر نگاری ان کا خاص مشغلہ ہے، جبکہ انہوں نے گوہرؔ عزیز کے شعری مجموعے ’’اندھیرے اُجالے‘‘ کی ترتیب بھی دی ہے۔ ان کی تخلیقات مختلف ادبی رسائل جیسے فروغِ ادب، جدید فکر و فن، خبر نامہ، بھاشا سنگم، زبان و ادب، صلاح کار، نیا دور اور انشاء میں شائع ہو چکی ہیں۔