صائمہ ارم کے افسانے
شاہ موش
یہ سارا قصہ شاملات کے کیس کی فائیل سے شروع ہوا تھا۔ بھائی جان، وہ پہلا اور آ خری دن تھا جب اس کا اور میرا آمنا سامنا ہوا۔ ایسے کیا دیکھ رہے ہیں، بھابھی جان سے کہیے ، یہ ٹھنڈا دودھ تھوڑا اور بھیج دیں، بہت مزے دار ہے۔ ہاں، ابھی اس گلاس میں اور ڈال دیجیے۔
لب گور
نچلے اور نچلے متوسط طبقے کی معدوم ہوتی لکیر پہ بسے اس محلے کے باسیوں میں صبح سویرے ہی ہاہاکار مچ گئی۔ محلے کی عورتیں ایک دوسری کو یہ خبر سنانے کے لیے اتنی بےصبر ہو رہی تھیں کہ اپنے مردوں کی گھروں سے رخصتی کا انتظار کرنے کی روادار بھی نہیں تھیں۔ ہر ایک