Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Saiqa Ali Noori's Photo'

صاعقہ علی نوری

1998

صاعقہ علی نوری کا تعارف

اصلی نام : صاعقہ علی

پیدائش : 27 Jul 1998 | اسلام آباد

صاعقہ علی، قلمی نام صاعقہ علی نوری، نے اپنی عصری تعلیم آئی کام تک مکمل کی۔ عربی اور فارسی زبانوں سے گہری دلچسپی کے باعث وہ کئی برس سے ان کے ادبی و لسانی پہلو سیکھنے میں مصروف ہیں۔
شاعری کا آغاز انہوں نے دسویں جماعت میں کیا، جبکہ ادبِ اطفال کے لیے شاعری لکھنے کا باقاعدہ سفر جنوری 2020 سے شروع ہوا۔ علمِ عروض کے بنیادی اصول انہوں نے کراچی کے استاد مولانا محمد اسامہ سَرسَری سے سیکھے، جس کے بعد مزید اصلاح اور مشق کا سلسلہ ابوالحسن ہاشمی کی وساطت سے جاری رہا۔ بعد ازاں، مختلف اساتذہ سے سیکھتے ہوئے، انہوں نے اپنا ادبی سفر غلام مصطفیٰ دائم اعوان کی رہنمائی میں استوار کیا۔
ان کا کلام پاک و ہند کے مختلف ادبی جرائد میں شائع ہوتا رہتا ہے، جن میں بچوں کی دنیا، بچوں کا باغ، جگنو، نونہال، ادبیاتِ اطفال، مسلمان بچے، ذوق و شوق، بچوں کا اسلام، مرلن جونیئر، پیغامِ اقبال اور برہانپور (انڈیا) سے شائع ہونے والا ماہنامہ "پرواز بچپن کی" شامل ہیں۔ وہ بچوں کے معروف رسائل بچوں کی دنیا اور جگنو میں شعبۂ نظم کی انچارج کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے رہی ہیں۔
صاعقہ علی نوری کی بچوں کے لیے اب تک دو تصنیفات شائع ہو چکی ہیں:
طلسمی پنجرہ – کہانیوں اور نظموں پر مشتمل ایک دلچسپ کتاب
لاجوردی – ایک ناولچہ
ان کی ادبی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں کئی اعزازات سے نوازا جا چکا ہے، جن میں نمایاں ایوارڈز درج ذیل ہیں:
ماہنامہ جگنو لٹریری ایوارڈ برائے بہترین شاعرہ (2020)
ماہنامہ جگنو لٹریری ایوارڈ برائے بہترین شاعرہ (2022)
ماہنامہ بچوں کی دنیا لٹریری ایوارڈ برائے بہترین شاعرہ (2023)
سید جواد حیدر نقوی ایوارڈ برائے بہترین شاعرہ (2024)
سید جواد حیدر نقوی ایوارڈ (2025) – بچوں کے لیے منظوم سیرت النبی ﷺ لکھنے پر
صاعقہ علی نوری ادبِ اطفال کی دنیا میں اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے ذریعے ایک منفرد مقام رکھتی ہیں اور اپنی تحریروں کے ذریعے بچوں کے لیے دلچسپ، سبق آموز اور بامقصد مواد تخلیق کر رہی ہیں۔

موضوعات

Recitation

بولیے