Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Saqi Amrohvi's Photo'

ساقی امروہوی

1925 - 2005 | کراچی, پاکستان

پاکستان سے تعلق رکھنے والے معروف شاعر

پاکستان سے تعلق رکھنے والے معروف شاعر

ساقی امروہوی کا تعارف

تخلص : 'ساقی'

اصلی نام : سید قائم رضا

پیدائش :امروہہ, اتر پردیش

وفات : 12 Dec 2005

1925ء کو اترپردیش کے امروہہ شہر میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد سید علی قاسم اور دادا سید علی اسلم جاگیردار تھے۔ ساقیؔ کے والدین کی خواہش تھی کہ ان کا بیٹا پڑھ لکھ کر بڑا مقام حاصل کرے۔ جب وہ پڑھنے لکھنے کے قابل ہوئے تو انہیں ایک مکتب میں داخل کیا گیا۔ ساقیؔ امروہوی اپنے والد کی اولاد میں سب سے بڑے اور لاڈلے بیٹے تھے۔ والدین کے لاڈ پیار نے انہیں لاابالی اور خود سر بنا دیا۔ اور یہاں تک نوبت پہنچی کے لکھنا پڑھنا چھوڑ کر اکھاڑوں میں کشتی لڑنے اور مشاعروں میں جانے کا شوق پیدا ہو گیا۔ الغرض ساقیؔ شاعری کی طرف راغب ہو گئے۔ امروہا ایک شعر و ادب کی بستی ہے جہاں ذوق سخن کی طرف مائل ہونا تقاضائے فطری تھا۔ تقسیم ہند کے بعد ساقیؔ امروہوی ہجرت کر کے پاکستان چلے گئے اور کراچی میں مستقل رہائش اختیار کی۔ کراچی میں ذریعہ معاش کی تلاش کے لئے سرگرداں رہے۔ تعلیم نہ ہونے سبب کوئی ملازمت وغیرہ نہ مل سکی۔ البتہ کچھ دن میونسپل کارپوریشن میں ملازم رہے۔ ساقیؔ امروہوی نے شاعری تو بچپن ہی سے شروع کر دی تھی لیکن باقاعدہ اصلاح پاکستان میں کہنہ مشق شاعر میر جواد علی سے لی۔ انہیں کو وہ اپنا استاد کہتے تھے۔ ساقیؔ امروہوی 12؍دسمبر 2005 کو کراچی میں انتقال کرگئے۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے