ثقلین مشتاق کا تعارف
تخلص : 'مشتاق'
پیدائش : 02 Feb 2004 | سکردو
ثقلین مشتاق 2 فروری 2004ء کو اسکردو، گلگت بلتستان، پاکستان میں پیدا ہوئے۔ اس وقت راولپنڈی میں مقیم ہیں اور بی بی اے کے طالب علم ہیں۔ پیشے کے اعتبار سے فری لانسنگ سے وابستہ ہیں۔
شاعری کا آغاز 2020ء میں کیا۔ غزل ان کی پسندیدہ صنفِ سخن ہے، اگرچہ دیگر اصناف میں بھی طبع آزمائی کرتے رہتے ہیں۔ پاکستان کے مختلف شہروں میں منعقد ہونے والے مشاعروں میں شرکت کر چکے ہیں اور اپنا کلام پیش کر چکے ہیں۔
وہ خود کو شاعری کا ایک نوآموز طالبِ علم سمجھتے ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ فنِ شاعری عمر بھر کے سیکھنے اور نکھار کا تقاضا کرتا ہے۔ ان کی خواہش ہے کہ زندگی میں کم از کم ایک شعری مجموعہ شائع کریں۔ معروف شاعر انجم سلیمی نے ان کے کلام کو سراہا ہے، جسے وہ اپنی ادبی حوصلہ افزائی اور شناخت کا اہم حوالہ سمجھتے ہیں۔
مرزا غالب، میر تقی میر، احمد مشتاق اور جون ایلیا ان کے پسندیدہ شعرا میں شامل ہیں، جن کے کلام سے وہ فکری و فنی رہنمائی حاصل کرتے ہیں۔