ثقلین مشتاق کا تعارف
ثقلین مشتاقؔ سنہ 2000ء میں جمشید پور، جھارکھنڈ میں پیدا ہوئے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی سے ٹورزم اینڈ ٹریول مینجمنٹ میں ایم۔اے کی ڈگری حاصل کی۔ پیشے کے اعتبار سے عالیانز پارٹنرز، گروگرام میں بی۔پی اینڈ پروڈکٹ کنفیگرشن اینالسٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ شعر و ادب سے گہری وابستگی رکھتے ہیں اور معروف استاد شاعر گوہرؔ عزیز سے شرفِ تلمذ حاصل ہے۔
ادبی ادارہ ’’دبستانِ جمشیدپور‘‘ سے بطور رکنِ فعال وابستہ ہیں اور اسی ادارے میں چیف ایڈیٹر کی ذمہ داریاں بھی نبھا رہے ہیں۔ ان کا کلام مختلف ادبی جرائد اور رسائل میں شائع ہو چکا ہے، جن میں ’’ایوانِ اردو‘‘، ’’فروغِ ادب‘‘، ’’جدید فکر و فن‘‘ اور روزنامہ ایکسپریس (پاکستان) شامل ہیں۔