Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

سیما غزل کا تعارف

اصلی نام : سیما غزل

پیدائش : 17 Feb 1964 | لاہور, پنجاب

LCCN :n2005200479


پیدائش لاہور میں جمیل الدین عالی(چچا) کے گھر ہوئ لیکن کراچی میں پروان چڑھی وہیں تعلیم حاصل کی.ادبی گھرانے سے تعلق ہے. والد شاعر اور ریڈیو پر اسکرپٹ رائٹر تھے. ریڈیو سے "آئو بچوں کہانی سنو" لکھنے سے شروعات کی. پھر 1989 میں پاکستان کے مشہور رسالے "دوشیزہ " کی ایڈیٹر رہیں اور ساڑھے 12 سال زمےداری نبھائ. پھر ٹی وی کے لیئے ڈرامے لکھنے لگیں..کئی ڈرامے بے پناہ مشہور ہوئے جن میں مہندی.چاندنی راتیں. انا. ہم سے جدا نہ ہونا کو لگاتار ہر سال لکس ایوارڈ ملے.. اب تک تقریبا" 400 سے ذیادہ ٹی وی ڑرامے لکھ چکی ہیں جس میں سے 375 سے ذیادہ آن ائر آچکے ہیں اب بھی 4 سے ذیادہ ڈرامے آن ائر ہیں جن میں اے آر وائ پہ "دل نہیں مانتا " ہم ٹی وی پہ" دے اجازت جو تو" ہم 2 پہ" شدت". زی زندگی انڈین چینل پہ" میرا سایہ"، پی ٹی وی پہ دو سیریئلز "نا آشنا" اور "چاہت" ہے..ایک شعری مجموعہ "میں سائے خود بناتی ہوں" 2013 میں چھپا ہے اور اس کو 2013 کا پروین شاکر "خوشبو" ایوارڈ سے نوازا گیا. 7 ناولز لکھے جو مارکیٹ اور نیٹ پر موجود ہیں جن میں "چاند کے قیدی" " کمند" ذرد پتوں کا بھنور" کوری آنکھیں" کال بیل" اندھی رات کا بیٹا" اور آدھا وجود" ہیں. نظموں کی کتاب چھپنے کے مراحل میں ہے.کراچی میں ایک ادبی تنظیم " سائبان" کی چئرپرسن ہیں .

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے