Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
seemab zafar's Photo'

سیماب ظفر

1985

سیماب ظفر کا تعارف

پیدائش : 07 Jan 1985 | راول پنڈی, پنجاب

خوب صورت لب و لہجے کی شاعرہ سیماب ظفر کا تعلق پاکستان کے خوبصورت شہر راولپنڈی سے ہے۔ آپ سات جنوری 1985 کو راولپنڈی میں پیدا ہوئیں۔ ایل ایل بی (آنرز) کی سند حاصل کر چکیں ہیں، 2013 میں سی ایس

ایس کا امتحان پاس کیا اور آج کل بطور ڈپٹی کمشنر انلینڈ ریونیو، راولپنڈی اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ آپ کو لکھنے پڑھنے کا شوق زمانۂ طالب علمی سے رہا ہے،  یونیورسٹی سے بہترین ڈارمہ رائٹر اور بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کر چکیں ہیں، آپ نے ابتداء میں نظمیں کہیں مگر اب مکمل رجحان غزل کی طرف ہے، میر، فیض، ن م راشد، ثروت حسین آپ کے پسندیدہ شعراء میں شامل ہیں، یوں تو نوجوان نسل نے غزل کا روگ پال لیا ہے مگر سیماب ظفر کی غزل ان کے معاصرین میں بالکل جدا نظر آتی ہے، ان کا رنگ ان کا ڈھنگ ان کا اپنا ہے،آپ شعر کہنے کے  ہنر سے بہ خوبی آگاہ ہیں، ان کے  کلام سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ سیماب ظفر معیار سے کم پر ترجیح نہیں دیتیں یہی آپ کا خاصہ ہے جو کہ دیگر شعراء سے آپ کو ممتاز رکھتا ہے۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے