شاعر صدیقی کا تعارف
عبدالرزاق خان المعروف شاعر صدیقی کا آبائی وطن لکھنؤ، یوپی (ہندوستان) ہے۔ انہوں نے 1952ء میں پہلی بار ہندوستان سے ہجرت کرکے ڈھاکہ (مشرقی پاکستان) میں سکونت اختیار کی، پھر 1973ء میں ڈھاکہ سے ہجرت کرکے کراچی (پاکستان) آگئے۔
ان کا تعلق صحافت کے شعبے سے رہا۔ انہوں نے ادبی پرچے "چترالی" میں بحیثیت ایڈیٹر انچارج خدمات انجام دیں، اس کے بعد "شمع" کراچی میں اردو معاون ایڈیٹر کے طور پر کام کیا۔ ان کی اب تک آٹھ تصنیفات منظرِ عام پر آچکی ہیں، جن میں "آنکھوں میں سمندر" (شاعری)، "بجھتے سورج نے کہا" (شاعری)، "جگر لخت لخت" (قطعات و رباعیات) اور "سندربن میں آگ" (گیت، دوہے اور نغمات) نمایاں ہیں۔