Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
noImage

شمیم فاطمہ جعفری

1930 - 2006 | آگرہ, انڈیا

شمیم فاطمہ جعفری کا تعارف

شمیم فاطمہ جعفری کی پیدائش 1930 آگرہ میں ہوئ اور وہیں سن  2006  میں انتقال ہوا ۔کم عمری سے شاعری شروع کردی تھی،ان کے والد اور والدہ دونوں شاعر تھے۔ میکش اکبر آبادی ان کے تایا اور سسُر تھے ۔شمیم کے والد سید احمد علی شاہ جعفری  جے پور میں منصف مجسٹریٹ کے عہدہ پر فائز تھےوہیں انھوں نے سینٹ اینجلاس کانوینٹ اسکول میں تعلیم حاصل کی اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے پرائیوٹ بی۔ اے کا امتحان پاس کیا۔  اردو کے علاوہ فارسی اورانگریزی پر بھی ان کی گرفت مضبوط تھی۔انھوں نے فارسی  کے مشہور شعرا مرزا قتیل اور حافظ شیرازی کی غزلوں کااور سروجنی نائیڈو کی ایک مشہور نظم کا منظوم اردو ترجمہ کیاہے ۔ خاندانی روایات کا پاس کرتے ہوئے وہ پردے میں رہیں اوراپنا کلام کسی رسالے میں بھی  شائع نہیں کرایا اور نہ ہی کوئی شعری مجموعہ ترتیب دیا ۔ان کا  کافی کلام تلف بھی ہوگیا ۔موجودہ کلام ان کی چھوٹی بہن معروف افسانہ نگار نعیمہ حعفری پاشا نےجمع کیا ہے۔ انہوں نے غزل ، نظم، قصیدہ، نعت، منقبت اور سہرے سبھی کچھ لکھےہیں ۔ان کی غزلوں میں  اردو کی کلاسیکی شاعری کا رنگ رچا ہوا ہے۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے