شعیب اختر کا تعارف
شعیب اختر انصاری تخلص اختر 19 جون 1999ء کو جھارکھنڈ میں پیدا ہوئے۔ وہ شعر و ادب سے گہری وابستگی رکھتے ہیں اور معروف شاعر گوہر عزیز کے شاگرد ہیں۔ انہوں نے نے بی ایس سی (ریاضی) کی تعلیم حاصل کی اور پیشے کے اعتبار سے ایئر واٹر انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ میں چلر آپریٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ادبی ادارہ "دبستانِ جمشیدپور" سے بطور ایڈیٹر وابستہ ہیں۔ ان کی شاعری مختلف معتبر ادبی جرائد و رسائل، ماہنامہ "نیا دور" (لکھنؤ)، سہ ماہی "جدید فکر و فن" (ہماچل پردیش) اور عالمی ڈائریکٹری "گوش بر آواز" میں شائع ہو چکی ہے۔