Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Syed Arqam Bukhari's Photo'

سید ارقم بخاری

2001 | پاکستان

سید ارقم بخاری کا تعارف

تخلص : 'ارقم'

اصلی نام : سید ضیاء الرحمٰن بخاری

پیدائش : 10 Mar 2001

سید ضیاء الرحمٰن بخاری، ادبی دنیا میں سید ارقم بخاری کے نام سے معروف ہیں۔ 10 مارچ 2001ء کو پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق ضلع نیلم سے ہےاور مادری زبان کشمیری ہے۔ وہ دینیات کے طالبِ علم اور شاعر ہیں۔
ابتدائی تعلیم اپنے آبائی گاؤں نیکروں سے حاصل کی، بعد ازاں گورنمنٹ ڈگری کالج مظفرآباد سے انٹرمیڈیٹ مکمل کیا۔ دینی علوم کے حصول کے لیے البرھان سے وابستہ ہوئے اور دارالعلوم کراچی سے درسِ نظامی کی تکمیل کی۔
کم عمری ہی سے اردو زبان و ادب سے گہری وابستگی رہی۔ کلاسیکی اور معاصر اردو ادب کے مسلسل مطالعے نے ذوقِ سخن کو جِلا بخشی، جس کے نتیجے میں چند برس قبل شاعری کا آغاز کیا۔ مطالعہ، تحقیق، دینی علوم اور اردو ادب ان کے مستقل مشاغل ہیں۔ خود کو اردو ادب کا ایک ادنیٰ طالبِ علم سمجھتے ہیں اور قلم کے ذریعے اپنے فکری و ادبی احساسات کے اظہار کی کوشش کرتے ہیں۔

موضوعات

Recitation

بولیے