تخلص : 'مظہرؔ'
پیدائش : 02 Jun 1993 | تامل ناڈو
سید اظہرالدین، تخلص مظہرؔ، کا تعلق جنوبی ہند کی ریاست تمل ناڈو سے ہے۔ گزشتہ گیارہ برس سے دبئی میں مقیم ہیں جہاں وہ پیشے کے لحاظ سے گرافک ڈیزائننگ کے شعبے سے وابستہ ہیں۔ تاہم دل ہمیشہ اردو زبان و ادب کی وادیوں میں محوِ پرواز رہتا ہے۔ اردو سے تعلق بچپن ہی سے قائم ہے، اور مظہرؔ خود کو اس شیریں زبان کا ایک ادنیٰ طالب علم اور خادمِ ادب سمجھتے ہیں۔