عمیر ثمر کا تعارف
عمیر ثمر کا تعلق قصبہ منگلور، ضلع ہری دوار (اتراکھنڈ) سے ہے۔ کم عمری ہی میں انہیں شعر و ادب سے شغف پیدا ہوا اور چودہ برس کی عمر سے شعر کہنے کا آغاز کیا۔ اردو ادب سے گہری وابستگی کے باعث انہوں نے ملازمت کے ساتھ ساتھ اردو میں گریجویشن مکمل کیا، جبکہ مستقبل میں پوسٹ گریجویشن کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
مختلف ادبی نشستوں اور مشاعروں میں غزل گوئی کے مواقع حاصل کر چکے ہیں۔ ان کی شاعری میں جذبۂ اظہار، سادگیِ بیان اور کلاسیکی روایت سے وابستگی نمایاں ہے۔ وہ اپنی غزلوں کے ذریعے معاصر اردو شاعری میں اپنی منفرد شناخت قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔