اردو سخن ڈاٹ کام، پاکستان کا تعارف
اردو سخن ڈاٹ کام ایک آزاد ڈیجیٹل ادبی پلیٹ فارم اور ای-بک لائبریری ہے، جو اردو زبان و ادب، شاعری، افسانے اور دیگر ادبی اصناف کے فروغ کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔ اس پلیٹ فارم کی بنیاد ناول نگار، کالم نگار اور ناشر ناصر ملک نے رکھی۔ اردو سخن کا مقصد اردو کے معیاری ادب کو ڈیجیٹل صورت میں محفوظ کرنا، نئے اور علاقائی قلم کاروں کو اشاعت کا موقع فراہم کرنا اور دنیا بھر کے قارئین تک اردو ادب کی رسائی ممکن بنانا ہے۔
اردو سخن پر اردو ادب کی مختلف اصناف، جن میں افسانے، ناول، شاعری، حمد، نعت، سیرت، تنقیدی مضامین اور دیگر علمی و ادبی تحریریں دستیاب ہیں۔ یہ پلیٹ فارم صرف ایک ڈیجیٹل لائبریری ہی نہیں بلکہ ایک اشاعتی ادارے کے طور پر بھی سرگرم ہے، جس کے تحت متعدد کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔
اردو ادب کے فروغ اور ڈیجیٹل اشاعت کے میدان میں اپنی خدمات کے ذریعے اردو سخن نے قارئین اور اہلِ قلم کے درمیان ایک منفرد مقام حاصل کیا ہے۔ اس کے اشاعتی ذخیرے کا ایک منتخب حصہ اب ریختہ کی ڈیجیٹل لائبریری پر بھی دستیاب ہے، جہاں دنیا بھر کے قارئین اور محققین اس سے استفادہ کر سکتے ہیں۔