Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
noImage

وفا نیازی

1936 | بریلی, انڈیا

وفا نیازی کا تعارف

اصلی نام : وردلفاطمہ ریحانہ جعفری

پیدائش :راجستھان

وفا نیازی آگرے کے ایک معروف علمی، ادبی، صوفی خابدان سے تعلق رکھتی ہیں۔ میکش اکبر آبادی ان کےتایا تھے۔ ان کے والد سید احمد علی شاہ جعفری راجستھان میں سول جج کے عہدے پر فائز رہے۔ وفا بچپن سےہی بہت ذہین تھی۔ ان کی باقاعدہ  تعلیم  نہیں ہوسکی کیونکہ اکثر جن علاقوں میں ان کے والد کی  پوسٹنگ ہوتی وہاں اچھے اسکول نہیں ہوتے تھے اور لڑکیوں کی تعلیم کا تو انتظام ہی نہیں تھا۔ گھر میں قابل گورنیس رکھ کر انھیں عصری تعلیم دلوائی گئی ۔ جس سال وہ میٹرک کے امتحان کی تیاری کر رہی تھیں اسی سال صرف پندرہ سال کی عمر میں ان کی شادی ہوگئی۔ لیکن انھوں نے  اپنی قابلیت کو زنگ نہیں لگنے دیا۔ خوش قسمتی سے انھیں ایسا سسرال ملا جو علمی، ادبی اور صوفی سرگرمیوں میں کا گہوارہ تھا اور پورے ملک میں اس حوالے سے اپنی ممتاز شناخت رکھتاہے۔ ان کے شوہر عابد میاں نیازی بھی اعلی تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ گہرا ادبی اور شعری ذوق رکھتے تھے ‌۔

وفا نیازی نے بہت کم عمری سے شعر کہنے شروع کر دیے تھے کیونکہ شاعری انھیں ورثے میں ملی تھی۔ والدین صاحبِ دیوان شاعر تھے۔ شادی کے بعد سسرال کے ماحول نے ان کے شعری ذوق اور صلاحیتوں پر صیقل کا کام کیا۔ بنیادی طور پرغزل کی شاعرہ ہیں۔ دوسری اصناف سخن میں بھی طبع آزمائی کی ہے، بچوں کے لئے نظمیں بھی لکھی ہیں۔ خاندانی روایات کی پاسداری کی امین، وفا نیازی کی شاعری کی شہرت ایک مخصوص حلقے تک ہی محدود رہی۔ ان کی چھوٹی بہن نعیمہ جعفری پاشا ایک معروف ادیبہ اورافسانہ نگار ہیں۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے