واصف علی واصف کا تعارف
واصف علی واصف 15 جنوری 1929ء کو خوشاب میں پیدا ہوئے۔ وہ پاکستان کے معروف صوفی دانشور، شاعر، ادیب اور کالم نگار تھے۔ ان کی تحریروں میں تصوف، اخلاق، انسانی فکر اور روحانی تجربات کے موضوعات نمایاں ہیں۔ ان کے مکالموں اور گفتگو پر مشتمل متعدد مجموعے شائع ہوئے اور قارئین میں مقبولیت حاصل کی۔ ان کی نثری تصانیف میں "کرن کرن سورج"، "قطرہ قطرہ قلزم"، "حرف حرف حقیقت"، "دل دریا سمندر"، "بات سے بات"، "دریچے"، "ذکرِ حبیب"، "مکالمہ" اور "گفتگو" شامل ہیں۔ شعری مجموعوں میں "شب چراغ"، "شب راز" اور "بھرے بھڑولے" قابلِ ذکر ہیں۔ واصف علی واصف 18 جنوری 1993ء کو لاہور میں وفات پاگئے اور میانی صاحب قبرستان میں آسودۂ خاک ہوئے۔