Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Yusuf Taqi's Photo'

یوسف تقی

1943 | کولکاتا, انڈیا

محقق،نقاد،شاعر اور سابق پروفیسر صدر شعبہ اردو کلکتہ یونیورسٹی

محقق،نقاد،شاعر اور سابق پروفیسر صدر شعبہ اردو کلکتہ یونیورسٹی

یوسف تقی کے اشعار

کھانستی مدھم سی اک آواز جب سے کھو گئی

غیریت کی بو سے مہکا مجھ کو اپنا گھر ملا

بے صدا کیوں گزرتے ہو آواز دو

اب بھی کچھ لوگ اندر مکانوں میں ہیں

آؤ پرانی یاد کے شعلوں میں تاپ لیں

کتنے ہیں ہاتھ سرد ملاقات کی طرح

دیکھا تو زندگی میں بہت کامیاب تھے

سوچا تو جیت آئی نظر مات کی طرح

اے پڑوسی تو بتا ہم کو تو کچھ ہوش نہیں

تھا ہمارا بھی کوئی گھر ترے گھر سے پہلے

شب پلنگ پر ہانپتے سائے رہے

خواب دروازے کھڑا تکتا رہا

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے