زہرا قرار کا تعارف
زہرا قرار کا تعلق ممبئی سے ہے ۔ وہ 9 فروری 1984 کو پیدا ہوئیں۔آپ نے ممبئی یونیورسٹی سے اردو میں ایم اے اور بی ایڈ مکمل کیا ہے۔ فی الحال آپ وہیں درس و تدریس کے پیشے سے وابستہ ہیں۔
جہاں تک ان کی شاعری کا تعلق ہے انھوں نے 2013 میں غزل کہنا شروع کیا۔ آپ دورِ جدید میں عورت کے وجود سے جڑے پرانے اور نئے احساسات و جذبات کو بہت ہی ہنرمندی سے شعری پیکر میں ڈھالتی ہیں۔ جہاں آپ کا اسلوب نیا اور منفرد ہے وہیں آپ نے اپنی غزلیات میں نئے مضامین بھی بڑٰی خوبصورتی سے قلمبند کیے ہیں۔اس پر کمال یہ ہے کہ ان کے ذریعے قلمبند کیے گئے یہ مضامین عورت کی بدلتی ہوئی زندگی کی نمائندگی کرتے ہیں۔ مردوں اور عورتوں کی نفسیات کے بے شمار پہلو زہرا قرار کی شاعری میں نظر آتے ہیں۔ ان کے پسندیدہ شعرا میں میر تقی میر، شکیب جلالی، ثروت حسین اور عرفان صدیقی وغیرہ شامل ہیں۔