aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
1940 | دلی, انڈیا
معروف فکشن نویس، افسانوں کے ساتھ کئی ناول بھی لکھے۔
سبز رنگ کے بغیر آستینوں اور گہرے گلے (Low-Cut) بلاؤز اور کریم کلر کے نصف پنڈیوں تک اونچے اسکرٹ میں سنہرے سے باریک گھونگھرالے بالوں والی وہ بے تحاشا خوبصورت لڑکی بےحد طیش میں اپنے کیبن سے نکلی اور ماربل کے دودھ جیسے سفید فرش پر ہائی ہیل کی جارحانہ کھٹ
’’اس کی کیا ضمانت ہے کہ جو کچھ آپ کہہ رہے ہیں وہ سب صحیح ہے؟‘‘ جنید صاحب نے سنہری کمانی کی عینک کا زاویہ اپنی چمکتی ہوئی دبنگ سی نظر آنے والی خاصی صحت مند ناک پر درست کرتے ہوئے کہا۔ ان کے پکے جامنی رنگت چہرے پر سوالیہ سنجیدگی بڑی واضح تھی۔ ‘’سوال
ڈاکٹر سالے کی ایسی کی تیسی ‘‘زخمی نے کچکچا کر دل ہی دل میں کہا’’ حرامی کہتا ہے یہ پولس کیس ہے۔۔ پہلے رپورٹ درج کی جائےگی، پھر جکھم کا علاج ہوگا۔۔۔ پولس والا چائے پینے گیا ہوا ہے۔۔۔ ایک گھنٹے سے جیادہ کا بکھَٹ(وقت) گجر چکا ہے۔ اگر تھوڑی دیر یہ کھون اسی
رواج کے مطابق دردانہ نے ایک ایک کے گلے لگ کر رونا شروع کیا۔ دولہا بھائی سے لپٹ کر تو کچھ اس طرح روئی کہ دیکھنے والوں میں سے کچھ کے آنسو نکل پڑے اور کچھ کی آنکھیں۔ کچھ دولہا بھائی کی قسمت پر بے اختیارانہ رشک کرنے لگے۔ بھائی نے کچھ دیر تو انتظار کیا، پھر
رس بڑے افسوس کے ساتھ بولی: ’’یار تم بالکل فضول آدمی ہو۔۔۔ نکمے۔ قریب قریب برباد کر دی تم اپنی زندگی۔ کچھ نہیں کیا۔‘‘ میں چونکہ اس لڑکی کے نیچر سے اچھی طرح واقف ہو چکا ہوں اس لئے اب ایک عرصے سے میں نے اس کی کسی بھی بات کا برا ماننا ترک کر دیا ہے۔ لیکن
کنو بابا بینک آف انڈیا کے چھجے کے نیچے دو فٹ اونچے چبوترے پر بائیں کنارے اسی جگہ بیٹھا تھا جوا س نے ایک عرصے سے اپنے لیے مخصوص کر رکھی تھی۔ چھجا عمارت کی چھت کا ایک حصہ تھا جو سامنے کی دیوار سے تقریباً پانچ فٹ آگے کو نکلا ہوا تھا اور بینک میں داخل ہونے
’’میں تو آپ کو بڑا شریف آدمی سمجھتی تھی پروفیسر صاحب!‘‘ نوشابہ نے کمرے میں داخل ہوتے ہوئے کہا۔ اس کے بھرے بھرے متناسب جسم پر آسمانی رنگ کا شلوار سوٹ تھا جس نے اس کی شخصیت کو مزید جاذب نظر کر دیا تھا۔ سیاہ بال بڑے سلیقے سے شانوں پر ڈھلکے ہوئے تھے۔ تمتمایا
Sign up and enjoy FREE unlimited access to a whole Universe of Urdu Poetry, Language Learning, Sufi Mysticism, Rare Texts
Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books