آسان ہیں پر اتنے بھی آسان نہیں ہیں
آسان ہیں پر اتنے بھی آسان نہیں ہیں
پھر بھی وہ ہمیں دیکھ کے حیران نہیں ہیں
اس شخص کو کوئی بھی توقع نہیں ہم سے
ہم اس کے لیے صاحب امکان نہیں ہیں
خوش فہمی میں تھے ہم کہ وہ مانگیں گے معافی
جو اپنے رویے پہ پشیمان نہیں ہیں
بکھراؤ تو شامل ہے طبیعت میں ہماری
ہم گردش دوراں سے پریشان نہیں ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.